اردو

urdu

By

Published : Mar 11, 2020, 9:29 AM IST

ETV Bharat / state

یو او ایچ میں یونیسکو کمیونٹی میڈیا چیئر کی مدت میں توسیع

یونیورسٹی آف حیدرآباد میں یونیسکو چیئر آن کمیونٹی میڈیا کو مزید چار سال کی مدت کے لئے یونیسکو پیرس نے تجدید کیا ہے۔

یو او ایچ میں یونیسکو کمیونٹی میڈیا چیئر کی مقدت میں اضافہ
یو او ایچ میں یونیسکو کمیونٹی میڈیا چیئر کی مقدت میں اضافہ

ہائر ایجوکیشن ڈویژن اور یونیسکو کے سیکشن آن میڈیا ڈویولپمنٹ نے اس شعبے میں متعلقہ علم کی تیاری اور طلبا کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے والے چیئر کے خدمات کی تعریف کی ہے۔

یونیسکو چیئر برائے کمیونٹی میڈیا سنہ 2011 میں قائم کیا گیا تھا جس کی سربراہی یونیورسٹی میں پروفیسر ونود پاورالہ کررہے ہیں۔

اس چیئر نے نہ صرف جنوبی ایشیا میں بلکہ مشرقی اور مغربی افریقہ کے علاوہ یورپ کے متعدد علاقوں میں بھی کمیونٹی میڈیا کی ترقی میں حصہ لیا ہے۔

یونیورسٹی آف حیدرآباد (یو او ایچ) کے اساتذہ

یونیورسٹی آف حیدرآباد (یو او ایچ) کے تین دیگر اساتذہ کنچن کے ملک، واسوکی بیلواڑی اور جناردھن راؤ چیلی اور متعدد ڈاکٹریٹ طلبا کے تعاون سے چیئر کو عالمی سطح پر کمیونٹی میڈیا میں تحقیق و تربیت کا ایک اہم مرکز تسلیم کیا گیا ہے۔

پروفیسر ونود پاورالہ کررہے

ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر آپا راؤ پوڈیل نے کہا کہ چیئر کا کام نچلی سطح کی برادریوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ معاشرتی طور پر تحقیق و اختراعات کو آگے بڑھانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details