اردو

urdu

ETV Bharat / state

KTR Social Media: 'تلنگانہ کے بے روزگارنوجوان آئندہ چھ ماہ تک سوشل میڈیا سے دور رہیں' - کے ٹی آر کا نوجوانوں کو مشورہ

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے ریاست کے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئندہ 6 ماہ تک سوشل میڈیا سے دور رہیں اور سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے کوچنگ پر سنجیدگی کے ساتھ توجہ مرکوز کریں۔ KTR Social Media

تلنگانہ کے بے روزگارنوجوان آئندہ چھ ماہ تک سوشل میڈیا سے دور رہیں
تلنگانہ کے بے روزگارنوجوان آئندہ چھ ماہ تک سوشل میڈیا سے دور رہیں

By

Published : May 9, 2022, 3:22 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے محبوب نگر ٹاون میں بس اسٹینڈ کے قریب حکمران جماعت ٹی آرایس کا پرچم لہرایا۔ بعد ازاں انہوں نے ایکسپو پلازہ میں شانتا نارائن گوڑ ٹرسٹ کے زیراہتمام وزیر سرینواس گوڑ کی جانب سے قائم کردہ مفت کوچنگ سنٹر میں امیدواروں کو مسابقتی امتحانات کی کتابیں حوالے کیں۔ KTR Social Media

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ محبوب نگر ٹاون وزیر آبکاری و سیاحت سرینواس گوڑ کی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوب نگر ٹاؤن کو وزیر سرینواس گوڑ کی درخواست پر ضروری فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعاون شہری ترقی کے لیے ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ 'وزیراعلی چندر شیکھرراؤ نے ریاست میں بے روزگاروں کے لیے تقریباً 90 ہزار ملازمتوں کا اعلان کیا ہے اور یہ عمل جاری ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details