پولیس نے کہا کہ 'خودکشی نوٹ کے مطابق بی ایس سی فائنل ایئر کے طالب علم روی (21 برس) نے کرکٹ پر سٹہ بازی کے لیے اپنے دوست سے قرض لیا تھا، جس کو ادا کرنے میں وہ ناکامیاب رہا اور خودکشی کرنے پر مجبور ہوگیا۔'
ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کے افسر مُرلی کرشنا کے مطابق روی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
انہوں نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا ہے اور دفعہ 174 کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔