رواں ہفتے 27 دسمبر کو نظام آباد کے عیدگاہ گراؤنڈ میں عوامی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی، 29 دسمبر کو دوپہر 12 بجے بہار کے کشن گنج کے لہرا چوک پر ایک احتجاجی ریلی میں شریک ہوں گے۔ احتجاجی ریلیوں میں مذہبی اسکالرز اور دانشوران بھی شرکت کریں گے۔
شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف گذشتہ دنوں سے ہی پورے ملک میں شدید احتجاج و مظاہرے جاری ہیں۔
خیال رہے کہ اس ایکٹ کے تحت پاکستان، افغانستان ، اور بنگلہ دیش سے مذہبی ظلم و ستم سے تنگ آکر بھارت کی شہریت لینے کے خواہشمند افراد جن میں ہندوؤں، سکھوں ، جینوں ، پارسیوں ، بدھسٹوں اور عیسائیوں کو بھارتی شہریت دی جائے گی بلکہ انہیں ممالک سے آنے والے مسلمانوں کو شہریت نہیں دی جائے گی۔