نئی دہلی: دفاعی تنظیم ڈی آر ڈی او کی حیدرآباد میں واقع ایک لیبوریٹری نے موبائل فون، آئی پیڈ ، لیپ ٹاپ، نوٹ کرنسی، چیک، چالان، پاس بک، پیپرز، لفافوں اور اسی طرح کی دوسری چیزوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے خاص الٹراوائلٹ کیبنٹ تیار کیا ہے۔
ڈی آر ڈی او کے مطابق یہ کیبنٹ اس کی لیبوریٹری ریسرچ سینٹر بلڈنگ نے تیار کی ہے اور یہ مکمل طورپر خود کار ہے۔