حیدرآباد: جسٹس اجول بھویان نے آج تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لے لیا۔ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے آج صبح راج بھون میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں جسٹس بھویان کو 10.55بجے حلف دلایا۔ جسٹس بھویان، جسٹس ستیش چندرا شرما کے جانشین ہیں جن کا تبادلہ دہلی ہائی کورٹ کر دیاگیا ہے۔ Ujjal Bhuyan Sworn In as Telangana HC Chief Justice
جسٹس بھویان تلنگانہ ہائی کورٹ کی تشکیل کے بعد یہ اہم عہدہ سنبھالنے والے پانچویں چیف جسٹس ہیں۔اس موقع پروزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ، مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت جی کشن ریڈی، کئی وزرا، ہائی کورٹ کے ججس اور اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ستیش چندر شرما کے دہلی ہائی کورٹ تبادلے کے بعد مرکزی حکومت نے جسٹس بھویان کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔