اردو

urdu

By

Published : Feb 7, 2020, 12:38 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:46 AM IST

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے دو روزہ خواتین کانفرنس

میر عالم عیدگاہ، حیدرآباد میں جامعۃ المؤمنات کے زیر اہتمام 8 اور 9 فروری کو دو روزہ خواتین کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے-

حیدرآباد میں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے دو روزہ خواتین کانفرنس
حیدرآباد میں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے دو روزہ خواتین کانفرنس

جامعتہ المؤمنات کے زیر اہتمام 8 اور 9 فروری کو دو روزہ خواتین کانفرنس کے سلسلے میں ڈپٹی مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن بابا فصیح الدین نے اس عیدگاہ پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔

میر عالم عیدگاہ میں دو روزہ خواتین کانفرنس کے لیے چل رہے انتظامات

جی ایچ ایم سی کے مختلف محکمہ جات انتظامات میں مصروف ہیں۔

میر عالم عیدگاہ میں دو روزہ خواتین کانفرنس کے لیے چل رہے انتظامات

کانفرنس کے انعقاد میں محض ایک دن کا وقت رہ گیا ہے لیکن اب تک برقی کا انتظام نہیں ہو پایا ہے جس کی وجہ سے منتظمین فکر مند ہیں۔

ویڈیو: دو روزہ خواتین کانفرنس

منتظمین نے ڈپٹی مئیر سے برقی کی فراہمی کی درخواست کی بابا فصیح الدین نے متعلقہ عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے جلد از جلد برقی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور منتظمین کو تسلی دی کہ وقت پر تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ مذہبی کانفرنس ہے جس میں آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹرا سے خواتین اور مقررین شرکت کریں گے۔

منتظمین نے خواتین سے کثیر تعداد میں اس کانفرنس میں شرکت کرنے کی خواہش کی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details