اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کے ضلع میڑچل میں سڑک حادثہ، دو نوجوان ہلاک - تلنگانہ کی خبریں

مہلوکین کی شناخت ضلع میڑچل میں سُورارم کے رہنے والے 22 سالہ پرمود ریڈی اور ورنگل ضلع کے سونیتھ ریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔

تلنگانہ کے ضلع میڑچل میں حادثہ، دو نوجوان ہلاک
تلنگانہ کے ضلع میڑچل میں حادثہ، دو نوجوان ہلاک

By

Published : Sep 4, 2021, 8:56 PM IST

Updated : Sep 4, 2021, 10:51 PM IST

تلنگانہ کے ضلع میڑچل میں پیش آئے سڑک حادثے میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے بورم پیٹ علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ان نوجوانوں کی بائیک، سڑک پر ٹہری ہوئی ڈی سی ایم وین سے ٹکرا گئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ یہ دونوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ان کی شناخت ضلع کے سُورارم کے رہنے والے 22سالہ پرمود ریڈی اور ورنگل ضلع کے سونیتھ ریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ان نوجوانوں کی لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:ملازمت کا اعلامیہ نہیں آںے پر، نوجوان نے بریانی سینٹر کھولا

Last Updated : Sep 4, 2021, 10:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details