اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں منشیات کا استعمال، دو یمنی گرفتار - تلنگانہ نیوز

یمنی شہریوں نے کہا کہ انھوں نے ایک نائیجیرین سے منشیات خریدی۔ ایک گرام کوکین 8 ہزار روپے میں فروخت کی گئی۔ حکام کو شبہ ہے کہ یہ منشیات بینگلورو اور ممبئی سے خریدی گئی، پھر حیدرآباد میں فروخت کی گئی۔

حیدرآباد میں منشیات کا استعمال، دو یمنی گرفتار
حیدرآباد میں منشیات کا استعمال، دو یمنی گرفتار

By

Published : Jul 1, 2021, 8:29 PM IST

حیدرآباد شہر میں منشیات کا ایک اور گروہ سامنے آیا ہے۔ بنجارہ ہلز میں واقع کے ایک مکان پر حکام نے چھاپہ مارا۔ یمن کے دو شہریوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے پاس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں۔

حیدرآباد میں ایک بار پھر بڑی مقدار میں منشیات پکڑی گئیں۔ ایکسائز انفورسمینٹ حکام نے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 10 پر ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ تنقیح کے دوران دو یمنی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 17 گرام کوکین ، 8 گرام ایم ڈی ایم اے ، 73 ایسٹک پلز اور 15 گرام چرس برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش: وزیراعلی جگن نے وائی ایس آر بیمہ متعارف کیا

گرفتار یمنی شہریوں نے کہا کہ انھوں نے ایک نائیجیرین سے منشیات خریدی۔ انھوں نے کہا کہ ایک گرام کوکین8ہزار روپئے میں فروخت کی گئی۔حکام کو شبہ ہے، یہ منشیات بینگلورو اور ممبئی سے خریدی گئی پھر حیدرآباد میں فروخت کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details