اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two TRS Candidates were Elected Unopposed to Rajya Sabha: ٹی آر ایس کے دو امیدوار راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب

ٹی آر ایس سے راجیہ سبھا کے لیے دو امیدواروں کا انتخاب ایک رسمی حیثیت بن گیا تھا کیونکہ ریاستی الیکشن کمیشن نے ان عہدوں کے لیے داخل کردہ دو دیگر نامزدگیوں کو خارج کر دیا تھا۔Two TRS Candidates were Elected Unopposed to Rajya Sabha

ٹی آر ایس کے دو امیدوار راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب
ٹی آر ایس کے دو امیدوار راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب

By

Published : Jun 4, 2022, 10:03 AM IST

تلنگانہ میں حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے دو امیدواروں دامودر راؤ دواکونڈا اور بی پارتھ ساردھی ریڈی کو ریاست سے راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔ریاست میں جمعہ کے روز پرچہ نامزدگی کی واپسی کے بعد ٹی آر ایس کے صرف دو امیدوار میدان میں رہ گئے اور وہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔Two TRS Candidates were Elected Unopposed to Rajya Sabha
تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (انچارج) ڈاکٹر بدھا پرکاش جیوتھی نے کہا کہ نتیجہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی دو نشستوں کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، کیونکہ موجودہ ممبران وی لکشمی کانت راؤ اور ڈی سرینواس 21 جون کو ریٹائر ہو جائیں گے۔دواکونڈا تلنگانہ پبلیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔
وہیں ریڈی ہیٹرو ڈرگس کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔
قبل ازیں، ٹی آر ایس سے راجیہ سبھا کے لیے دو امیدواروں کا انتخاب ایک رسمی حیثیت بن گیا تھا کیونکہ ریاستی الیکشن کمیشن نے ان عہدوں کے لیے داخل کردہ دو دیگر نامزدگیوں کو خارج کر دیا تھا۔شرم جیوی پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھوجراج کوئیلکر اور ججولا بھاسکر دونوں کے نامزدگیاں بدھ کو جانچ پڑتال کے بعد مسترد کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Congress Leaders Against Imran Pratapgarhi: مہاراشٹر کانگریس کے کوٹے سے عمران پرتاپ گڑھی امیدوار، مقامی کانگریسی لیڈران ناراض


یواین آئی


ABOUT THE AUTHOR

...view details