حیدرآباد: سڑک حادثہ میں دو طلبہ ہلاک - ان کا تعلق ظہیرآباد سے ہے
ہلاک شدگان کا تعلق ظہیرآباد سے ہے، ان کی شناخت سویتا اور سرینواس کے طورپر کی گئی ہے، ان کی لاشوں کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
سڑک حادثہ
By
Published : Oct 4, 2020, 1:18 PM IST
ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے نواحی علاقہ میاں پور کے مدینہ گوڑہ میں ساوتھ انڈیا شاپنگ مال کے قریب لاری کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں دو طلبہ ہلاک ہوگئے۔
سڑک حادثہ
پولیس نے کہا کہ یہ طلبہ تلنگانہ اسٹیٹ ڈپلومہ ان ایلی منٹری ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ(ٹی ایس ڈی ای ای سیٹ2020)امتحان تحریر کرنے کے لئے جارہے تھے۔
ان کا تعلق ظہیرآباد سے ہے، ان کی شناخت سویتا اور سرینواس کے طورپر کی گئی ہے، ان کی لاشوں کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا اور ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔