اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں کرونا وائرس کے دو افراد مثبت پائے گئے - حیدرآباد میں کرونا وائرس کے دو افراد مثبت پائے گئے

تلنگانہ میں اب کورونا وائرس کی تعداد بڑھ کر مزید 21 ہو گئی ہے

حیدرآباد میں کرونا وائرس کے دو افراد  مثبت پائے گئے
حیدرآباد میں کرونا وائرس کے دو افراد مثبت پائے گئے

By

Published : Mar 21, 2020, 9:07 PM IST

شہر حیدرآباد میں کرونا وائرس سے مزید دو افراد متاثر پائے گئے۔اس طرح اس موذی مرض سے متاثر افراد کی تلنگانہ میں تعداد بڑھ کر 21 تک جاپہنچی ہے۔ایک 33سالہ شخص جو دبئی سے واپس ہوا تھا،کرونا وائرس سے مثبت پایا گیا جبکہ دوسرا شخص جو اس موذی وائرس سے متاثر پایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص،کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کارشتہ دار ہے۔یہ شخص 14مارچ کو دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔بعد ازاں اس میں بھی کرونا وائرس کی علامات پائی گئیں ہے۔اس کو17مارچ کوحیدرآباد کے گاندھی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔اس شخص کے رابطہ میں آنے والوں کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ان کو گھروں میں الگ تھلگ رکھا جائے۔ان دونوں مریضوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details