حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ حمایت ساگر کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ پیر کی صبح حمایت ساگر سروس روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے ایک بائیک کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بائیک پر سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ Two people Died from Jharkhand in Hyderabad
اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچ گئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت جھارکھنڈ کے جتیندر اور کیداریشور کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔