عابڈس پولیس کے مطابق حسینی علم کے رہنے والے 30 سالہ محمد علی جو آئی ٹی کمپنی میں ملازم تھے گذشتہ رات بذریعہ موٹر سائیکل جی پی او سے معظم جاہی مارکٹ کی سمت جارہے تھے کہ اچانک سڑک کی دوسری سمت سے عیسیٰ میاں بازار کے رہنے والے 37 سالہ دوشہ ماسٹر نرسنگ راؤ سامنے آگئے جبکہ وہ بذریعہ موٹر سائیکل اپنے گھر جارہے تھے۔
حیدرآباد میں سڑک حادثہ، دو موٹر سائیکل سوار ہلاک - حیدرآباد سڑک حادثہ میں دو ہلاک
حیدرآباد کے پاش علاقہ عابڈس میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سڑک حادثہ کا یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔
حیدرآباد میں سڑک حادثہ، دو موٹر سائیکل سوار ہلاک
دونوں موٹر سائیکلوں کا تصادم ہوگیا جس کی وجہ سے محمد علی اور نرسنگ راؤ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ کی وجہ تیز رفتار ڈرائیونگ اور غلط راستہ پر سفر کرنا تھا جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے دونوں شدید زخمی ہوگئے اور ان کی موت واقع ہوگئی۔