یہ حادثہ منگل کی شب ناگرکرنول ضلع کے سری سیلم کے ایگلاپنٹا علاقہ میں اُس وقت پیش آیا تھا جب سری سیلم کی مندر سے تین خاندانوں کی واپسی کے دوران ان کی گاڑی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ گاڑی کھائی میں گر گئی۔
تلنگانہ کے ناگرکرنول میں سڑک حادثہ، دو ہلاک - تلنگانہ میں سڑک حادثہ
تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی 7 افراد میں سے 2 زخمی خواتین کی موت علاج کے دوران ہوگئی۔

تلنگانہ کے ناگرکرنول میں سڑک حادثہ، دو ہلاک
مقامی افراد اور پولیس نے وہاں پہنچ کر کار سے ان افراد کو نکالا اور تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرس نے نیتو بائی کو مردہ قرار دیا جبکہ راج کمارابائی کی موت علاج کے دوران ہوگئی۔ان دونوں کا تعلق شہر حیدرآباد کے منگل ہاٹ علاقہ سے ہے۔