عادل آباد:تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے نیراڈی گونڈی علاقہ میں صبح اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم گاڑی نے دو افراد کو ٹکر دے دی۔ان دونوں افراد کی شناخت جے سبھاش اور جے کشن کے طورپر کی گئی ہے۔ یہ دونوں کسی کام کے سلسلہ میں ٹی وی ایکس ایکسل گاڑی پر جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی اور لاشوں کو پوست مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ پولیس حادثہ کا سبب بننے والی نامعلوم گاڑی کی تلاش کررہی ہے۔ Road Accident in Adilabad