کورونا کے کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ ریاست تلنگانہ میں دو ڈاکٹرز کورونا وبا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے دومل گوڑہ سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر جوڑا کورونا سے متاثر ہوا ہے۔ بتایا گیا کہ قطب اللہ پور سے تعلق رکھنے والا 49 سالہ شخص جو کورونا کا متاثر تھا، اس سے قربت کی وجہ ڈاکٹرز بھی کورونا کے شکار ہوئے ہیں۔
بتایا گیا کہ 49 سالہ شخص جس سے ڈاکٹرز جوڑے کو کورونا ہوا ہے، یہ شخص کچھ دن قبل دہلی سے آیا تھا۔