اردو

urdu

ETV Bharat / state

Medical Manuscripts in Urdu Language: حیدرآباد میں 'اردو زبان میں طبی مخطوطات' پر دو روزہ پروگرام - Commissioner Telangana State Board of Intermediate Education Syed Omar Jalil

جامعہ عثمانیہ کے پروفیسر ایس اے شکور کی صدارت میں بعنوان اردو زبان میں طبی خدمات پر حیدرآباد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں اردو حلقے کی کئی نامور شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر متعدد اسکالرز نے مقالے پیش کیے۔ Medical Manuscripts in Urdu Language Programme Held in Hyderabad

Medical Services in Urdu Language
Medical Services in Urdu Language

By

Published : May 13, 2022, 5:54 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں دو روزہ سیمینار بعنوان'' اردو زبان میں طبی مخطوطات (تعارف، تحقیق، تنقید)'' کا اردو مسکن، خلوت روڈ پر عمل میں آیا۔ سمینار کی افتتاحی تقریب سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ Jamia Osmania Hyderabad پروفیسر ایس اے شکور کی صدارت میں اور ڈائریکٹر تلنگانہ اسٹیٹ آرکائیوز اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر زرینہ پروین کی نگرانی میں انجام پائی، جس میں سیکرٹری/ کمشنر تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل Commissioner Telangana State Board of Intermediate Education Syed Omar Jalil نے مہمانِ اعزازی کے طور پر خطاب کیا۔ سابق وی سی عبد الحق یونیورسٹی، کرنول پروفیسر مظہر شہ میری، صدر شعبہ اردو، حیدرآباد یونیورسٹی پروفیسر فضل اللہ مکرم، سابق جوائنٹ ایڈوائزر، یونانی، منسٹری آف آیوش، ڈاکٹر سید اسد پاشاہ مہمانان خصوصی رہے۔ Medical Manuscripts in Urdu Language Programme Held in Hyderabad

ویڈیو دیکھیے۔

پروگرام میں ڈاکٹر معین افروز نے تعارفی کلمات پیش کیے جب کہ آفتاب سخن سردار سلیم نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ طب یونانی میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر حکیم شیخ اکبر کوثر، المعروف بڑے حکیم صاحب کو نجم الأطبا ایوارڈ، حکیم ڈاکٹر قادر ولی ممتاز، سائنسدان امریکہ کو طبیب العصر ایوارڈ، حکیم ایم اے سجاد، حیدرآباد کو رئیس الحکما ایوارڈ سے نوازا گیا۔


اس موقع پر محمد حمایت اللہ و فیروز احمد کی کتاب ''اناج سے صحت'' کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا۔ ماہرینِ طبِ اسلامی اور علاج بالتدبیر حکیم کے تمیم الزماں، اور حکیم ایس اے یاسر عرفات کو ان کی خدمات کے پیش نظر گولڈ میڈلز اور خطابات عطاء کیے گئے۔

مزید پڑھیں:


بعدازاں سابق کیوریٹر شعبہ مخطوطات، سالار جنگ میوزیم، حیدرآباد جناب احمد علی کی صدارت میں مقالہ نگار ڈاکٹر صدیقی صائم الدین، مولانا سید شاہ رفیع الدین شرقی، سید جعفر محی الدین حسینی، ڈاکٹر نفیسہ امین (مغربی بنگال)، ڈاکٹر سید عبد المبین قادری، ڈاکٹر غوثیہ خان سبین (بھوپال) نے اپنے اپنے مقالے پیش کیے۔ پروگرام کی نظامت سینیئر صحافی و اینکر محمد امجد علی نے انجام دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details