اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: چوری کے الزام میں دو افراد گرفتار - Two accused arrested for theft in Hyderabad

تلنگانہ کے رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں ناچارم پولیس اور سی سی ایس ملکاجگری پولیس نے مشترکہ آپریشن انجام دیتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد گرفتار
حیدرآباد: چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد گرفتار

By

Published : Mar 24, 2021, 2:11 PM IST

خبر کے مطابق پولیس نے ملاپور کے قریب دو افراد کو مشتبہ حالت میں جاتے ہوئے دیکھا اور ان کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت امر بہادر، لال بہادر کامی (نیپال)کے طورپر کی گئی ہے جو سیکوریٹی گارڈ کے طور پرکام کرتے ہیں۔ پولیس نے جب ان کی تلاشی لی تو ان کے پاس سے طلائی زیور برآمد ہوا۔

حیدرآباد: چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد گرفتار

پولیس نے بتایا کہ ان ملزمین نے دیگر چار افراد رام بہادر، اشوک کرن سنگھ، وشوا کرما اور شریمتی جے جانوی کے ساتھ مل کر چوری کی کئی وارداتیں انجام دینے کا اعتراف کیا۔ ان کے قبضہ سے 18تولے کے طلائی زیور، 48 تولے کے نقروی زیور 5330 روپئے نقد رقم بھی ضبط کرلی گئی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details