اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھراپردیش: نامعلوم بیماری میں مبتلا 21 افراد ہسپتال میں داخل

پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے والے مریض بصارت کم ہونے اور سر چکرانے کی کیفیت کے بعد ہسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔

آندھراپردیش: نامعلوم بیماری میں مبتلا 21 افراد ہسپتال میں داخل
آندھراپردیش: نامعلوم بیماری میں مبتلا 21 افراد ہسپتال میں داخل

By

Published : Jan 22, 2021, 11:33 AM IST

آندھراپردیش میں ایک بار پھر پُر اسرار بیماری کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ مغربی گوداوری کے کومرے پلی میں تازہ طور پر 21 افراد نامعلوم بیماری میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

آندھراپردیش کے مغربی گوداوری میں 21 افراد نامعلوم بیماری میں مبتلا ہیں۔ متاثرین کو ایلورو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اس نامعلوم بیماری میں مبتلا ہونے والے مریض بصارت مدھم ہونے اور سر گھومنے کی کیفیت کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگئے۔

ضلع کلکٹر اور رکن اسمبلی اے چودری نے ہسپتال میں پہنچکر مریضوں کی عیادت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایلورو میں ایسے متعدد کیسز درج ہوئے تاہم علاج کے بعد یہ لوگ صحتیاب ہوئے.ان کے بیمار ہونے کی بنیادی وجہ سامنے نہیں آئی۔ اس سلسلے میں مرکزی محکمہ صحت اور ریاستی حکومت کی ٹیم نے تحقیق کی ہے۔ مگر ابھی تک اس کا خلاصہ نہیں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details