اردو

urdu

ETV Bharat / state

Heat Wave in Telangana: تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان - تلنگانہ میں مختلف مقامات پر بارش

ہفتہ سے آئندہ منگل کے روز تک تلنگانہ کے چند اضلاع میں الگ الگ مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ آندھی چلنے کا امکان ہے۔ Heat Wave in Telangana

تلنگانہ میں 24 گھنٹے تک لو چلنے کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان
تلنگانہ میں 24 گھنٹے تک لو چلنے کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان

By

Published : Jun 11, 2022, 9:02 AM IST

تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کمارام بھیم آصف آباد، ماچریال، نرمل، کریم نگر اور پیڈا پلی میں الگ الگ مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لو چلنے کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ Heat Wave in Telangana
موسمیات مرکز نے جمعہ کے روز یہاں ایک بلیٹن میں کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران ریاست کے چند اضلاع میں الگ الگ مقامات پر 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ طوفان آنے کا امکان ہے۔ہفتہ سے آئندہ منگل کے روز تک تلنگانہ کے چند اضلاع میں الگ الگ مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ آندھی چلنے کا امکان ہے۔
اگلے پانچ دنوں کے دوران ریاست کے چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا بادل گرجنے کے ساتھ بوندیں پڑنے کا امکان ہے۔
بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تلنگانہ کے بھدرادری کوٹھا گوڈیم، کھمم، نلگنڈہ اور پیڈا پلی اضلاع میں الگ الگ مقامات پر لو کی لہر چلنے کی صورتحال رہی۔جبکہ اس دوران ریاست میں مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Jammu Records Highest Temp: جموں میں شدید گرمی کی لہر، لوگ ندی نالوں میں نہانے پر مجبور‎‎

بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ جمعرات کے راماگنڈم میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیات کے مرکز نے بتایا کہ جنوب مغربی مانسون پورے گوا، کونکن کے کچھ حصے اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں مزید آگے پیش قدمی کی ہے۔ اگلے 48 گھنٹے کے دوران جنوب مغربی مانسون کے لیے جنوبی مہاراشٹر اور کرناٹک کے کچھ مزید علاقوں، تمل ناڈو کے باقی حصے اور جنوبی آندھرا پردیش کے کچھ حصوں میں آگے بڑھنے کے حالات سازگار ہیں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details