حیدرآباد:تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد کمار سے ٹی یو ڈبلیو جے یو کے ریاستی صدر خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ وریاستی سکریٹری مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کرتے ہوئے اردو صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تفصیلی نمائندگی کی۔
وفد نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں گذشتہ بی آر ایس حکومت کے معاندانہ رویہ کی بناء پر اردوصحافت اور صحافیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ وفد نے جی او 239 کو فوری کالعدم کرنے، اردواخبارات کو 75 ہزار اشاعت کے بجائے 50ہزار اشاعت پر بھی اکریڈیٹیشن کارڈز کی اجرائی، ٹی یو ڈبلیو جے یو کے نمائندہ کو اکریڈیٹیشن کارڈز کمیٹی ممبر بنائے جانے، صحافیوں کو میڈیکل ہیلتھ کارڈز، اردو صحافیوں کو اراضیات دینے کا مطالبہ کیا۔