یہاں کی بریانی کو جہاں عالمی شہرت حاصل ہے تو وہیں، ایرانی چائے کو کافی مقبولیت حاصل ہے۔ یہاں کا عثمانیہ بسکٹ ہو یا مندی ایسی بہت سے چیزیں ہیں جو یہاں کے ذائقے کو یادگار اور معیاری بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔
غورطلب ہے کہ حیدرآباد میں کئی ڈشز دوسرے ممالک سے آئی ہیں۔ بریانی اور چائے ایران سے آئی ہیں۔ مندی عرب سے تو کباب روٹی افغانستان سے منسوب ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد میں ترکی کی ڈشز کا بھی اپنا ایک مقام ہے۔
حیدرآباد کے بنجارہ ہلز پر 'ذوق ٹرکش لیبانیزی دکنی' ہوٹل کا افتتاح ہوا ہے، جہاں ترکی کے لذیز کھانے پروسے جائیں گے۔ اس ہوٹل کا افتتاح ترکی کے کونسل جنرل عدنان عیطاء اطٹینرس اور ان کی اہلیہ نے کیا۔
کونسل جنرل عدنان نے کہا کہ نظام میر عثمان علی خان بہادر کے دور میں دکن اور ترکی کے اچھے تعلقات تھے۔ یہ ہوٹل دکن اور ترکی کی ثقافت کو مزید بہتر بنائے گا۔