اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین غیرمعینہ ہڑتال پر

تلنگانہ حکومت نے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر جانے والے ملازمین کے لیے سخت نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ملازمت پر لوٹنے آنے کا حکم دیا ہے۔ انہیں صبح 6 بجے تک ڈیوٹی جوائن کرنے کو کہا گیا ہے۔

ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین غیرمعینہ ہڑتال پر

By

Published : Oct 5, 2019, 12:26 PM IST

اس نوٹس میں سبھی ملازمین کو ہدایت دی گئی تھی کہ تمام ملازمیں ہفتہ کی صبح چھ بجے اپنے کام پر واپس لوٹ آئیں ورنہ انہیں ملازمت سے برخواست کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملازمین گذشتہ روز سے ہڑتال پر ہیں، جس کی وجہ سے سواریوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین غیرمعینہ ہڑتال پر

تلنگانہ حکومت کی جانب سے گذشتہ رات اعلان کیا گیا کہ ٹی ایس آر ٹی سی کے ملازمین میں سے صرف ان کی بات سنی جائے گی جو 5 اکتوبر2019 کی صبح سے کام پر موجود رہیں گے۔

یہ بیان وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی ہنگامی میٹنگ کے بعد آیا تھا۔

سرکاری نوٹس کے باوجود ملازمین کی بیشتر تعداد کام پر واپس نہیں لوٹی، جس کی وجہ سے عوام کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہے۔

خیال رہے کہ 50 ہزار ملازمین ہڑتال پر گئے ہیں۔

ٹی ایس آر ٹی سی کے پاس 10 ہزار بسیں جس میں 2100 بسیں کرائے پر حاصل کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details