اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہڑتال واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا' - تلنگانہ حکومت

تلنگانہ کے آر ٹی سی ملازمین کی جے  اے سی نے واضح کیا کہ شام میں چھ بجے تک ڈیوٹی پر لوٹنے کی آر ٹی سی ملازمین کو حکومت کی جانب سے دی گئی مہلت سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہڑتال واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

'ہڑتال واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا'

By

Published : Oct 5, 2019, 1:31 PM IST

جے اے سی کے صدر اشواتھاما سمیت جے اے سی کے دیگر لیڈروں نے حیدرآباد کے ایم جی بی ایس میں ہڑتال کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ہڑتالی ملازمین کے مطالبات کو پورا کرے۔جے اے سی کے لیڈروں نے مخالف حکومت نعرے بازی کی اور ہڑتال کو کامیاب قرار دیا۔

دوسرہ طرف تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 8مسافرین زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے شنکرم پیٹ علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس اور کار کی ٹکر ہوگئی۔

زخمیوں میں 6کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ان تمام کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

سمجھا جاتا ہے کہ پرائیویٹ ڈرائیور بس چلارہا تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا کیونکہ آر ٹی سی ملازمین ہڑتال کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details