تلنگانہ کے وزیر فینانس ہریش راو نے ائمہ کرام اور موذنین سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعا ئیں کریں۔
ہریش راو اپنے اسمبلی حلقہ ضلع سدی پیٹ میں ائمہ اور موذنین میں اشیائے ضروریہ کے کٹز فراہمی کے موقع پر انھوں سارے عالم اور خصوصا ملک کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔
ہریش راو نے کہا کہ سب کی بہتری اور بہتر سماج کے لیے دعا کریں۔ انھوں نے کہا کہ نماز ادا کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گرچہ ریاست میں کورونا کے کیسز کم ہورہے ہیں تاہم ہمیں احتیاط جاری رکھنا چاہئے۔ انھوں نے سماجی دوری، ماسک اور اپنے ہاتھوں کو صاف رکھنے پر زور دیا۔
انھوں نے کہا کہ تلنگانہ میں راشن کارڈ رکھنے والوں کو فی کس 1500 روپئے اور 12 کلو چاول کی تقسیم کا کام کیا جارہا ہے۔
اخیر میں انھوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ہی ہم اپنے آپ کو بچاسکتے ہیں۔ کسی ایک بھی شخص کے غیرذمہ داران رویہ سے پوری ریاست مشکل میں پڑسکتی ہے۔