تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں آج سہ پہر اچانک بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
حیدرآباد میں اچانک برسات سے موسم خوشگوار
تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں آج سہ پہر اچانک بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
گزشتہ چار روز سے ریاست کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی تھی۔ دیہی علاقوں میں عوام غیر موسمی برسات سے تشویش میں ہے کیونکہ دھان اور مکئ کی فصل کا آخری ہفتہ ہے فصل پوری طرح تیار ہے ۔ کسان اپنی فصل کو ہونے والے نقصان کو لے کر پریشان ہیں۔