اردو

urdu

ETV Bharat / state

لنگم پلی اسٹیشن مزدوروں کی بھیڑ - لنگم پلی اسٹیشن

لاک ڈاؤن کے چالیس روز بعد ایک ٹرین حیدرآباد کے لنگم پلی ریلوے اسٹیشن سے جھارکھنڈ کے لئے روانہ ہوئی جس میں بارہ سو افراد کو ان کے مقام پہنچایا گیا

بیرون ریاستوں کے باشندے لنگم پلی اسٹیشن پہنچنے لگے
بیرون ریاستوں کے باشندے لنگم پلی اسٹیشن پہنچنے لگے

By

Published : May 3, 2020, 1:12 PM IST

خبرمنظرعام پرآنے کے بعد تلنگانہ کے مختلف مقامات میں مقیم جھارکھنڈ کے باشندے لنگم پلی اسٹیشن پہنچنے لگے۔ ان کا خیال ہے کہ آج بھی کوئی ٹرین انہیں لینے آئے گی۔

بیرون ریاستوں کے باشندے لنگم پلی اسٹیشن پہنچنے لگے

وطن پہنچنے کی خواہش دل میں لئے گروپ کی شکل میں مجمع لنگم پلی کے آس پاس جمع ہونے لگا۔ گھر جانے کی تمنا میں یہ لوگ کئ کیلو میٹر پیدل چل کر یہاں پہنچے ۔

ای ٹی وی بھارت نے حکام سے رابطہ کیا توانہیں بتایا کہ حکومت نے تارکین کو وطن پہنچانے کا کوئی اعلان نہیں کیاگیا ہے تو لوگ مایوس ہوگئے ۔

مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے ان کیلئے ٹرین کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا اور انتباہ دیا کہ اگر ان کی وطن واپسی کے انتظامات نہ کئے گئے تو وہ پیدل نکل پڑیں گے۔

بیرون ریاستوں کے باشندے لنگم پلی اسٹیشن پہنچنے لگے

لنگم پلی ڑیلوے اسٹیشن کے حکام کے مطابق بڑی تعداد میں بیرون ریاستوں کے باشندے اسٹیشن پہنچ رہے ہیں۔ وہ اس بات سے ناواقف ہیں کہ حکومت نے کسی ٹرین کا نہ اعلان کیا ہے ۔ یہاں آنے سے بھیڑ لگنے لگی ہے ۔ مقامی انتظامیہ اور سماجی کارکن کی مدد سے ان لوگوں کو اسٹیشن کے قریب ایک سرکاری عمارت منتقل کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details