اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: زمینات کو باقاعدہ بنانے کی فیس کا نظرثانی شدہ چارٹ جاری - کومت نے ان کی شرحوں میں تبدیلیاں لائی ہیں۔

تلنگانہ حکومت نے ریاست کے غیر منظورہ اور غیر قانونی لے آوٹس کو باقاعدہ بنانے کی فیس کے نظرثانی شدہ چارٹ کو جاری کیا۔

چندر شیکھر راؤ
چندر شیکھر راؤ

By

Published : Sep 17, 2020, 8:26 PM IST

مالیاتی سال کے دوسرے سہ ماہی میں ریاستی حکومت نے مقررہ رقم کی ادائیگی کے ذریعہ غیر مجاز لے آوٹس کے پلاٹس کو باقاعدہ بنانے کی منظوری دی تھی، تاہم اس اعلان کے بعد ایل آر ایس اسکیم 2015 کے مطابق مقرر کردہ باقاعدہ بنانے کی بھاری فیس کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

فیس پر نظر ثانی کرنے کی درخواست پر غور کرتے ہوئے حکومت نے ان کی شرحوں میں تبدیلیاں لائی ہیں۔ نظرثانی شدہ شرحوں کا تعین 26 اگست 2020 کو پلاٹ کی بازاری قیمت کے مطابق فی مربع گز کے لحاظ سے کیا جائے گا۔

اننت ناگ: آف لائن کلازیز سے بچوں میں خوشی

نظرثانی شدہ قواعد کے مطابق ایل آر ایس کے چارجس میں نالہ کی فیس بھی شامل کی گئی ہے اور کوئی علاحدہ چارجس وصول نہیں کئے جائیں گے۔ یہ احکامات چیف سکریٹری محکمہ پنچایت راج و بلدی نظم ونسق و شہری ترقی کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details