اردو

urdu

ETV Bharat / state

جی ایچ ایم سی میں 100 ڈیویژنز جیتیں گے: کویتا - گریٹر حیدرآباد کی عوام

ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی 100 ڈیویژنز پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اس بار سنچری مکمل کرے گی۔

جی ایچ ایم سی میں 100 ڈیویژنز جیتیں گے: کویتا
جی ایچ ایم سی میں 100 ڈیویژنز جیتیں گے: کویتا

By

Published : Dec 3, 2020, 7:40 AM IST

کریم نگر میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچنے والی کویتا نے کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیابی کے لیے بی جے پی نے اپنی ساری طاقت جھونک دی۔ تمام بی جے پی کے اہم رہنما نے انتخابی مہم میں حصہ لیا اور خوب زہر اُگلا۔لیکن گریٹر حیدرآباد کی عوام نے ترقی کا ایجنڈہ رکھنے والی ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

عوام اچھی طرح جانتے ہیں 6 سال کے دوران وزیراعلی کے سی آر نے کیا کیا کام کیے ہیں وہی اسی 6 سال کے دوران وزیراعظم مودی نے کیا کیا ہے ۔ یقینا ووٹنگ تناسب توقع کے مطابق نہیں ہے ۔ پھر بھی ٹی آر ایس 100 سے زائد ڈیویژنس پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کرے گی۔ عوام کو وزیراعلی کے سی آر کی کارکردگی پر مکمل بھروسہ ہے ان 6 سال کے دوران ٹی آر ایس حکومت نے اپنے کئی وعدوں کو پورا بھی کیا ہے ۔ جس سے عوام پوری طرح مطمئن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details