متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے سلسلہ میں وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمنٹ میں گذشتہ روز کیے گئے ریمارکس کے خلاف شہر حیدرآباد کے گن پارک یادگار شہیداں پر ٹی آر ایس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا گیا۔ TRS protests against PM's Parliament Speech
ٹی آر ایس کے لیڈران اور کارکن بڑی تعداد میں تلنگانہ کے لیے جان کی قربانی دینے والے افراد کی یاد میں تعمیر کردہ یادگار گن پارک پر جمع ہوئے اور مودی کے ریمارکس کی شدید مذمت کی اور ان ریمارکس کو واپس لینے کامطالبہ کیا۔ TRS protests in Hyderabad
اس احتجاج میں ریاستی وزیر سرینواس یادو، خیریت آباد کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی دانم ناگیندر اور دیگر نے شرکت کی۔