اردو

urdu

By

Published : Dec 2, 2021, 8:14 PM IST

ETV Bharat / state

TRS MPs Walk Out: ٹی آرایس کے ارکان پارلیمان کا راجیہ سبھا سے واک آوٹ

تلنگانہ کے دھان کی خریداری کا مطالبہ Demand to Purchase Paddy کرتے ہوئے ٹی آرایس کے ارکان نے جمعرات کے روز راجیہ سبھا Rajya Sabha سے واک آوٹ کردیا۔

ٹی آرایس کے ارکان پارلیمان کا راجیہ سبھا سے واک آوٹ
ٹی آرایس کے ارکان پارلیمان کا راجیہ سبھا سے واک آوٹ

ٹی آرایس Telangana Rashtra Samiti کے ایم پیز نے پارلیمنٹ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے قریب دھرنا دیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا کے آرسریش ریڈی نے کہاکہ پارلیمانی اورجمہوری اصولوں کے مطابق پارلیمنٹ کی کارروائی Parliamentary Proceedings نہیں چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھان کی خریداری Paddy Purchase ریاست کا اہم مسئلہ ہے۔اس پر مرکز سے مناسب ردعمل سامنے نہیں آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ خریف اور ربیع کے سیزن کے لئے دھان کی خریداری کے مسئلہ پر مرکز کے نامناسب ردعمل اور رویہ کے نتیجہ میں ریاست کے کسانوں کو مشکلات درپیش ہیں۔اسی لئے یہ احتجاج کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:Suspension of PMs : 'راجیہ سبھا اراکین کی معطلی غیر جمہوری نہیں'

انہوں نے مرکزی وزرا کے اس سلسلہ میں موقف کو نامناسب قراردیا اور کہا کہ مرکزی وزیر پیوش گوئل ایک بات کرتے ہیں تو مرکزی وزیر کشن ریڈی اس مسئلہ پر دوسری بات کرتے ہیں۔اس مسئلہ پر مرکزی وزرا میں ہی خود الجھن پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس الجھن کو دور کرتے ہوئے حکومت پارلیمنٹ میں اپنا موقف واضح کرے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details