اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: ٹی آر ایس کے ایک اور رکن اسمبلی کورونا سے متاثر

ریاست تلنگانہ میں کورونا کے کیسز میں اصافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ حکمران جماعت ٹی آر ایس کے ایک اور رکن اسمبلی کورونا سے متاثر پائے گئے۔

TRS MLA A Jeevan Reddy tests positive for COVID-19
تلنگانہ: ٹی آر ایس کے ایک اور رکن اسمبلی کورونا سے متاثر

By

Published : Jul 29, 2020, 3:37 PM IST

آرمور کے رکن اسمبلی جیون ریڈی نے کورونا کی جانچ کروائی تھی جس پر وہ اس سے متاثر پائے گئے۔ وہ ایک دن حیدرآباد کے ایک اسپتال میں تھے جس کے بعد وہ گھر پر ہی الگ تھلگ ہیں۔ ان میں کورونا کی علامات نہیں ہیں جس کے بعد ان کو قرنطینہ کردیاگیا۔

اب تک نظام آباد ضلع کے نظام آباد رورل رکن اسمبلی باجی ریڈی گووردھن، اربن ایم ایل اے گنیش گپتا کورونا سے متاثر پائے گئے۔

تازہ طورپر جیون ریڈی اس سے متاثر پائے گئے۔ایک ایک رکن اسمبلی کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ان سے ملاقات کرنے والے ان کے مداحوں اور پارٹی کے کارکنوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ میونسپل کواپشن کے عہدہ کے لئے وہ حال ہی میں حیدرآباد گئے تھے جہاں انہوں نے بعض افراد سے ملاقات کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details