ضلع ورنگل کے متعدد اراکین اسمبلی، زیڈ پی ٹی سی چیئرپرسن اور لیڈروں نے وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ اور قبائلی امور کی وزیر ستیہ وتی راٹھور کی موجودگی میں وزیر تارک راما راو کو چیک حوالہ کیا۔
تلنگانہ: کورونا متاثرین کےلیے ایمبولنس گاڑیوں کی خریدی - ورنگل
تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کے تارک راما راو کے ’گفٹ اے اسمائل، اپیل کے ایک حصے کے طور پر کورونا بحران کے دوران لوگوں کی مدد کے لیے ایمبولینسوں کے لیے رقم وصول کی جارہی ہے۔
بھوپال پلی کے ایم ایل اے جی وینکٹ رامناریڈی اور ان کی اہلیہ ورنگل دیہی ضلع پریشد کی چیئر پرسن جی جیوتی نے ایک گاڑی کے لیے درکار فنڈ کا چیک راو کے حوالے کیا۔ ساتھ ہی ایم ایل اے سی دھرماریڈی نے ایک اور گاڑی کی خریداری کےلیے چیک بھی انہیں حوالہ کیا۔
اس موقع پر وزیر کے ٹی آر نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ گفٹ اے اسمائل اسکیم کے ایک حصے کے طور پر کئی اراکین اسمبلی اور رہنماؤں نے کورونا متاثرین کی مدد کے لیے درکار ایمبولینسوں کے لیے چیک حوالے کیا۔ یہ لیڈران اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں عوام کی ترقی، فلاح و بہبود اور کورونا متاثرین کی حمایت کے لیے مستقل طور پر کام کر رہے ہیں۔