اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی آر ایس کے رہنما کا قتل - حکمران جماعت ٹی آرایس

ٹی آر ایس کے رہنما کی بیوی کماری نے کہا کہ 'ماونوازوں کے قدموں پر گر کر اس نے اس کے شوہر کو نہ مارنے کی التجا کی۔ تاہم ماونوازوں نے اس کے سامنے ہی اس کے شوہر کو ہلاک کر دیا'۔

trs leader killed by maoists
ٹی آر ایس رہنما ماونوازوں کے ہاتھوں ہلاک

By

Published : Oct 11, 2020, 1:13 PM IST

ماونوازوں نے تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رہنما اور فرٹیلائز ڈیلرایم بھیمیشور راوکو صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع ملگ میں حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔

ماونوازوں کا ایک گروپ جو اسلحہ سے لیس تھا راو کے مکان پہنچا اور ان کو بات چیت کے بہانے گھر سے باہر نکالا۔

ماونوازوں نے ان کو نقصان نہ پہنچانے کے لئے ان کے خاندان کی جانب سے کی گئی اپیلوں کو بھی نظرانداز کر دیا اور کہا کہ وہ صرف بات کرنے کے لئے ہی راو کو لے جارہے ہیں۔

تاہم کچھ دیر بعد ان ماونوازوں نے چاقو گھونپ کر راو کو ہلاک کر دیا۔

ٹی آر ایس کے رہنما کی بیوی کماری نے کہا کہ 'ماونوازوں کے قدموں پر گر کر اس نے اس کے شوہر کو نہ مارنے کی التجا کی۔ تاہم ماؤنوازوں نے اس کے سامنے ہی اس کے شوہر کو ہلاک کر دیا'۔

اطلاع کے مطابق اس جوڑے کو تین بچے ہیں۔ ماونوازوں نے وہاں پر ایک نوٹ بھی چھوڑا جس میں کہا گیا کہ ٹی آر ایس رہنما ہونے کے طور پر اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کی مدد سے وہ قریبی مواضعات کے لوگوں میں اختلافات پیدا کر رہا ہے۔

ان ماونوازوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وہ کسانوں کو زائد قیمت پر کھاد سپلائی کرتا تھا۔

ماونوازوں نے اس پر قبائلیوں کو قرض دیتے ہوئے ان کو دھوکہ دینے کا بھی الزام لگایا۔

ان ماونوازوں نے انتباہ دیا کہ ایسا کرنے والے افراد کا ایسا ہی انجام ہوگا۔

انہوں نے ضلع کے وینکٹاپورم اور واجیڈو منڈلوں کے سیاسی لیڈروں سے مطالبہ کیا کہ وہ عہدوں سے مستعفی ہوجائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details