اردو

urdu

ETV Bharat / state

آنجہانی پروفیسر جئے شنکر کو خراج عقیدت - پرفیسر جئے شنکر کی خدمات

'1952 سے تلنگانہ تحریک پر کام کرنے والے پروفیسر جئے شنکر کو تلنگانہ کی عوام ہمیشہ یاد رکھی گی'

آنجہانی پروفیسر جئے شنکر کو خراج عقیدت
آنجہانی پروفیسر جئے شنکر کو خراج عقیدت

By

Published : Jun 21, 2020, 6:34 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کےچندرشیکھرراو نے تلنگانہ تحریک کے بانی پروفیسر جئے شنکر کی برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

پروفیسر جئے شنکر کا 2011 میں انتقال ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ آنجہانی پروفیسر نے اپنے زمانہ طالب علمی کے دور سے تلنگانہ تحریک شروع کی تھی۔1952 سے وہ تلنگانہ تحریک پر کام کررہے تھے اور ہمیشہ تلنگانہ کو علاحدہ ریاست بنانے پر زور دیتے تھے۔ مگر افسوس کہ جئے شنکر علحدہ تلنگانہ کو دیکھ نہیں پائے۔ جو 2014 میں تشکیل پائی۔

اس ضمن میں وزیر اعلی کے سی آر نے کہا پروفیسر جئے شنکر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ جئے شنکر کی خدمات کو مستقبل میں ہمیشہ یاد رکھنے کے لئے حکومت اقدام کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details