اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھمم میں قبائلی خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی - اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں قبائلی خاتون کا اغوا کرکے اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔

کھمم میں قبائلی خاتون کی اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ
کھمم میں قبائلی خاتون کی اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ

By

Published : Jan 26, 2020, 10:33 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 10:56 AM IST

ضلع کے رگھوناتھ پالیم منڈل کے ہریا تانڈا میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ خاتون کی اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔

اس واقعہ کو سات نوجوانوں نے انجام دیا جو ہریا اورسُکینا تانڈوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ دو ملزمین نے خاتون کو موٹر سائیکل پر زبردستی لے کر کھیتوں میں لے گئے، جہاں دیگر پانچ افراد پہلے سے ٹہرے ہوئے تھے۔

ایک شخص نے دوملزمین کوگاڑی پر اس خاتون کو لے جاتے ہوئے دیکھا اور ان کا پیچھا کیا۔ اس شخص نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس جب وہاں پہنچی تو کھیت میں خاتون نیم برہنہ حالت میں ملی اور پولیس کو دیکھ کر ملزمین وہاں سے فرار ہوگئے۔

پولیس اور مقامی افراد نے خاتون کو کپڑے دیئے اور اس کو بعد ازاں طبی جانچ کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

اس متاثرہ کے ارکان خاندان نے الزام لگایا کہ موہن،اوپیندر،کلیان، چنٹی اور اے ناگیشور کے علاوہ اشوک اور بی سنیل اس جرم میں ملوث ہیں۔

ایڈیشنل ڈی سی پی کھمم ضلع آئی پوجا،کھمم رورل اے سی پی وینکٹ ریڈی اور دوسرے مقام واقعہ پر پہنچے۔

پوجا نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ نے بتایا کہ سات افراد نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

مزید پڑھیں: زراعت میں نئے تجربات۔حیدرآبادی کسان کو پدم شری

بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔اسی دوران متاثرہ کے ارکان خاندان اور رشتہ داروں نے رگھوناتھ پالیم پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیا اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔

ملزمین کو قانون کے مطابق سزا دینے پولیس کی یقین دہانی کے بعد یہ افراد احتجاج سے دستبردار ہوگئے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 10:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details