اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونٹوں کی منتقلی اور ذبیحہ کرنے والوں کو انتباہ - اونٹوں کی خریدوفروخت

پولیس نےعوام کو آگاہ کیاکہ اونٹ کی منتقلی اور ان کے غیر قانونی ذبیحہ کے ساتھ اونٹ کے گوشت کوفروخت کرنے کے کام میں شامل نہ ہوں۔

اونٹوں کی منتقلی اور ذبیحہ کرنے والوں کو انتباہ
اونٹوں کی منتقلی اور ذبیحہ کرنے والوں کو انتباہ

By

Published : Jul 22, 2020, 10:41 PM IST

تلنگانہ کے سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے سائبرآباد کے حدود میں اونٹوں کی غیر قانونی منتقلی اور ان کے ذبیحہ کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔

سائبرآباد پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ پولیس اونٹوں کی خریدوفروخت اور اونٹ کا گوشت فروخت کرنے میں ملوث افراد اورتاجرین پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔عوام الناس کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اونٹ کی منتقلی اور ان کے غیر قانونی ذبیحہ کے ساتھ ساتھ اونٹ کے گوشت کوفروخت کرنے کے کام میں شامل نہ ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ایسا کرنے والوں کے خلاف جانوروں پر ظلم کے قانون1960،جی ایچ ایم سی ایکٹ 1955اورتعزیرات ہند کی دفعہ 429کے تحت پانچ سال کی سزا دی جائے گی یا پھر سزاکے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اگر اس سلسلہ میں کوئی خلاف ورزی کررہا ہے تو پولیس کو اطلاع دی جائے۔شکایت کرنے والے کی شناخت راز میں رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: مفت کورونا اینٹیجن ٹیسٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details