مرکزی وزیرکشن ریڈی نے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے جائے مقام کا معائنہ کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ انسانی غلطی کی وجہ یہ واقعہ پیش آیا۔
'انسانی غلطی ٹرینز تصادم کا سبب' - kachiguda railway station train collision
مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نےحیدرآباد کے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینز کے درمیان تصادم کو انسانی غلطی قرار دیا۔
'انسانی غلطی ٹرینزتصادم کا سبب'
انھوں نے کہا کہ دونوں ٹرینز کی رفتار دھیمی رہنے سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا، مذکورہ وزیر نے کہا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی۔
این ڈی آر ایف اور محکمہ ریلوے کے عملے نے آٹھ گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد دو ٹرینز کے درمیان پھنسے لوکو پائلٹ کو بچالیا۔