اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: مفتی محمد عظیم الدین نقشبندی کا سانحہ ارتحال - مفتی محمد عظیم الدین نقشبندی

جنوبی ہند کے معروف عالم دین مفتی محمد عظیم الدین نقشبندی، صدر مفتی جامعہ نظامیہ کا آج رات ساڑھے نو بجے انتقال ہوگیا۔

Mufti Muhammad Azeemuddin Naqshbandi
مفتی محمد عظیم الدین نقشبندی کا سانحہ ارتحال

By

Published : Apr 9, 2021, 11:01 PM IST

مفتی محمد عظیم الدین نقشبندی کا 82 برس کی عمر میں آج رات خلوت حیدرآباد میں واقعان کی قیامگاہ پر انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ 10 اپریل بروز سنیچر کو بعد نماز ظہر جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطۂ حضرت سید شجاع الدین صاحب قبلہؒ عیدی بازارمیں عمل میں آئے گی۔

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزند محمدعزیزالدین اظہر، محمد موثق الدین شکیل، محمدبلیغ الدین خورشید آسٹریلیا، محمداسدالدین اقبال کےعلاوہ تین صاحبزادیاں موجود ہیں-

مزید تفصیلات کے لیے 8374729860 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details