اردو

urdu

ETV Bharat / state

سری سیلم پروجیکٹ کی وجہ سے ٹریفک جام - تلنگانہ اور آندھراپردیش

موسلا دھار بارش کے بعد سری سیلم پروجیکٹ دیکھنے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے سات کلومیٹر تک ٹریفک جام ہو گیا۔

سری سیلم پروجیکٹ کے راستہ پر ٹریفک جام

By

Published : Aug 11, 2019, 3:04 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 3:45 PM IST

تلنگانہ اور آندھراپردیش ریاستوں کے لیے اہمیت کا حامل سری سیلم پروجیکٹ کے بالائی علاقوں میں بارش کے سبب پانی کے زائد بہاؤ کے پیش نظر اس کے دس دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا گیا۔
پانی کے بہاؤ کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد مذکورہ پروجیکٹ کے پاس پہنچی۔ پروجیکٹ کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچنے کے سبب راستوں میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیا۔
حیدرآباد سے سری سیلم آنے والے راستہ کی اہم شاہراہوں پرتقریبا سات کلومیٹر تک ٹریفک جام کی صورتحال رہی۔ٹریفک پولیس کی محدود تعداد کے سبب ٹریفک کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک میں بڑے پیمانہ پر سواریاں پھنس گئیں۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 3:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details