اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: سیاحتی مقام بند ہونے کی وجہ سے ٹورسٹ گائیڈ پریشان

تاریخی شہر حیدرآباد میں نایاب عمارتیں ہیں، جن میں چارمینار، مکہ مسجد، قلعہ گولکنڈہ، گنبدان قطب شاہی، سالارجنگ میوزیم اور دیگر مقامات موجود ہیں۔ اس شہر کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے باہر سے سیاح آتے تھے۔

ٹورسٹ گائیڈ پریشان
ٹورسٹ گائیڈ پریشان

By

Published : Jun 10, 2020, 7:50 PM IST

ان تاریخی مقامات اور عمارتوں سے کئی لوگوں کا روزگار منسلک ہے جن میں ٹورسٹ گائیڈ بھی شامل ہیں۔ ان کا روزگار سیاح پر منحصر ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ لاک ڈاؤن سے ان کا روزگار بری طرح سے متاثر ہوا۔

تاریخی مقام بند ہو جانے کی وجہ سے تاریخی عمارتیں بند ہیں جس کے سبب یہ گائیڈ بہت پریشان ہیں۔ نہ ہی یہ عمارتیں کھولی جارہی ہیں اور نا ہی سیاح آرہے ہیں۔ یہ لوگ عام دنوں میں روزانہ 300 سے 500 روپے کماتے تھے۔

چارمینار

لاک ڈاون کی وجہ سے گائیڈ بے روزگار بیٹھے ہیں۔ آٹھ جون سے عبادت گاہیں اور شاپنگ مالز کھول دیے گئے ہیں۔

سیاحتی مقام بند ہونے کی وجہ سے ٹورسٹ گائیڈ پریشان

گائیڈس کا کہنا ہے کہ 'یہ عمارتیں بھی کھول دی جائیں تاکہ ان کا روزگار دوبارہ شروع ہو سکے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details