حیدرآبادمیں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھاجارہا ہے۔
پچھلے کچھ دنوں سے سبزیوں کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی پریشان ہے۔
تازہ طورپر پیاز کی قیمتوں میں اچھال دیکھاجارہا ہے۔ 100روپئے میں 5تا 6کیلو کے حساب سے فروخت کی جانے والی پیاز، اب فی کیلو40تا50روپئے میں فروخت ہورہی ہے۔ قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ سے عام آدمی پریشان ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع سے حیدرآباد کو ٹماٹر کی فراہمی میں شدید کمی آئی ہے۔ حالیہ بارش کی وجہ سے فصلوں کونقصان ہوا ہے اور طلب کی تکمیل نہیں ہوپارہی ہے۔موجودہ طورپر ریٹیل مارکٹ میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 60 سے 70 روپے کے لگ بھگ ہے۔