اردو

urdu

By

Published : Feb 4, 2020, 12:20 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:16 AM IST

ETV Bharat / state

ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں کمی

تلنگانہ کے صارفین نے راحت کی سانس لی ہے کیونکہ ٹماٹر اور پیاز کی خوردہ قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تھوک قیمتوں میں بالترتیب 40 تا 50فیصد تک کی کمی درج کی گئی ہے۔

تلنگانہ: ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں کمی
تلنگانہ: ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں کمی

ریاست تلنگانہ کے تھوک منڈیوں میں تازہ فصل کی آمد میں مسلسل اضافہ کے نتیجہ میں قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں باورچی خانہ کی اہم اشیا کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوگی۔

بوم پلی سبزی مارکیٹ کے ایک کمیشن ایجنٹ کا کہنا ہے کہ ریاست بھر میں پیاز اور ٹماٹر کی سپلائی دوگنی ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔یہ کمی خریف کے موسم میں تازہ فصل کی آمد کے نتیجہ میں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاریہ ہفتہ پیاز کی سپلائی میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ 80 تا 100 ٹرکس کے ذریعہ پیاز کی سپلائی ہوگی جس کے نتیجہ میں ان کی قیمتوں میں مزید گراوٹ ہوگی۔

سکندرآباد علاقہ کے ایک سبزی فروش کا کہنا ہے کہ ان دنوں ٹماٹر اور پیاز کی سپلائی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹماٹر کی کھپت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ یہ کمی میڈارم جاتری کے نتیجہ میں ہوئی ہے۔

ریٹیل بازار میں پیاز کی قیمت 30تا50روپئے فی کیلو کے درمیان ہے جبکہ دیسی ٹماٹر کی قیمت فی کیلو 10تا20روپئے اور ہائبرڈ ٹماٹر کی قیمت 30تا60روپئے فی کیلو ہوگئی ہے۔

سلکشن گریڈ سکریٹری زرعی مارکیٹ کمیٹی بوئن پلی ایل سرینواس نے کہا کہ پیاز اور ٹماٹر کی سپلائی بہتر بارش کے نتیجہ میں بہتر ہوئی ہے۔ مارچ کے اواخر تک ان کی قیمتوں میں مزید گراوٹ درج کی جائے گی جس کے بعد مقامی فصل میں کمی کے نتیجہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

فی الحال ٹماٹر کی سپلائی میں 35فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔آئندہ دنوں میں فی کیلو پیاز کی قیمت25روپئے تا 15روپئے فی کیلو کے درمیان درج کی جائے گی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details