حیدرآباد:تلنگانہ کے حیدرآباد اورسکندرآ باد میں آج مختلف مقامات پر اچانک بارش ہوئی۔ حیدرآباد میں بےموسم بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ رات میں آسمان پربادل چھا گئے۔ شہر کے چار مینار یاقوت پورہ، تالاب کٹہ ، بہادر پورہ کے گھروں میں پانی داخل ہوا- اور مسجد سخنین بہادر پورہ میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ Rain in Hyderabad
گزشتہ برس بارش کی وجہ سے حیدرآباد میں کئی اموات ہوئے اور بستیاں تباہ ہو چکی تھی- وزیر کے ٹی آر نےطوفانی بارش کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے تعمیری کام کے لئے کروڑوں روپے کا بجٹ منظور کیا تھا لیکن یہ بجٹ منظور ہوئے دو سال ہو چکا ہے مگر ابھی تک کوئی کام شروع نہیں ہوا- دیر رات کچھ گھنٹوں کی بارش سے شہر کے مختلف محلے پہلے اس سے متاثر ہو چکے ہیں- Thundershowers And Heavy Rains Lash Parts of Hyderabad