حیدرآباد: حیدرآباد میں شمس آباد اسپیشل آپریشن ٹیم اور راجندرنگر پولیس نے مل کر اوڈیشہ سے مہاراشٹرکے امراوتی گانجہ کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے بین ریاستی گانجہ کے گروہ کے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 560کلو گانجہ کے ساتھ ساتھ ایک کار اور تین موبائل فونس جملہ مالیت 1,30,00,000روپئے ضبط کر لئے Three Hyderabad youths arrested in Amaravati, Maharashtra۔
ایک اطلاع پر پولیس نے یہ کارروائی کی۔
ملزمین کی شناخت سلیم اللہ، شیخ ریحان اور شیخ وسیم کے طورپر کی گئی ہے جبکہ گروہ کے دیگر ارکان امراوتی کا نوشاد، اوڈیشہ کے چترکوٹ کا سنتوش اور عثمان نگر امراوتی کا عثمان اللہ عرف راجو مفرور ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ نوشاد، سنتوش، سلیم اللہ، شیخ ریحان اور شیخ وسیم گذشتہ کچھ عرصہ سے اوڈیشہ کے چترکوٹ سے گانجہ حاصل کرتے ہوئے اس کی اسمگلنگ مختلف ریاستوں میں کررہے تھے۔