تلنگانہ کے تین افراد کرناٹک کے ضلع کوڑوگو کے مدی کیری میں واقع آبشار میں غرق ہوگئے۔ یہ تین افراد ان 16سیاحوں کے گروپ میں شامل تھے جو آبشارکے کنارے بیٹھے ہوئے تھے۔ اچانک پیر کے پھسلنے کی وجہ سے ان میں سے ایک پانی میں گرگیا۔ اس کی جان بچانے کے لئے دیگر دوبھی کود پڑے تاہم یہ تینوں غرق ہوگئے۔ Three Telangana People Drown in Karnataka Waterfall
ضلع ایس پی ایپا نے کہا کہ یہ تینوں تیراکی سے واقف نہیں تھے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار اطلاع کے ساتھ ہی وہاں پہنچ گئے اور لاشوں کو نکالنے کا کام کیا۔ ان لاشوں کا پوسٹ مارٹم کوڈوگو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں کیاگیااور لاشوں کو ان کے رشتہ داروں کے حوالے کردیاگیا۔ان کی شناخت 36سالہ شیام،18سالہ سری ہرشا اور16سالہ شہیندار کے طورپر کی گئی ہے۔یہ گروپ کوڈوگو میں تفریح کے لئے آیا تھا۔