حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آئے سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے آرمور منڈل کے چیپور علاقہ کی قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے توازن کھو دیا اور یہ کار، ٹھہری ہوئی لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھاکہ کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک ضعیف شخص زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ Road Accident in Nizamabad
پولیس نے ساتھ ہی سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کرنے کا کام بھی انجام دیا۔ اس حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا۔ اس کو کرین کی مدد سے ہٹانے میں پولیس نے کامیابی حاصل کی۔مہلوکین کا تعلق ضلع سدی پیٹ سے ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔