اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد امریکہ میں سڑک حادثہ میں ہلاک - تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ

تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے ایک ہی خاندان کے تین افراد امریکہ کے ٹیکساس میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

Three of family from Telangana killed in US road accident
تلنگانہ کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد امریکہ میں سڑک حادثہ میں ہلاک

By

Published : Nov 29, 2020, 5:45 PM IST

امریکہ میں سڑک حادثہ کے شکار خاندان کا تعلق ضلع کے پداچنتاکنٹہ گاوں سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کنڈکٹر کے طور پر کام کرنے والے جی نارائن ریڈی اپنی بیوی لکشمی کے ساتھ اپنے بیٹے بھرت کمار اور بہو مونیکاریڈی سے ملاقات کےلیے امریکہ گئے تھے۔ یہ دونوں امریکہ میں سافٹ ویر انجینئرس کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں۔

بھرت ریڈی اپنے خاندان اور ایک دوست سائی پرانیت ریڈی کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لئے اپنے رشتہ دار کے پاس جارہے تھے کہ سڑک حادثہ میں نارائن ریڈی، لکشمی اور ان کا بیٹا بھرت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مونیکا اور سائی پرانیت زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details