اس سلسلہ میں ان مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔پہلے ہی گاندھی اسپتال میں ایک مریض زیرعلاج ہے جوکرونا وائرس سے مثبت پایاگیا۔اس کو علحدہ وارڈ میں رکھتے ہوئے علاج کیاجارہا ہے۔
تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے علاج کے لئے خصوصی اسپتال قائم کیاجائے گا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ”ہم نے محکمہ کے سلسلہ میں کئی اہم فیصلے کئے ہیں۔محکمہ نے کرونا وائرس کے علاج کے لئے خصوصی اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے“۔انہوں نے کہاکہ 9مختلف محکمہ جات تال میل کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ہر ایک محکمہ میں ایک نوڈل آفیسر کام کررہا ہے۔